شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ چار جوان شہید ہوگئے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اور دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلو میٹر دور ماما زیارت میں کیا گیا. آپریشن کے دوران مورچہ بند دہشت گردوں نے فورسز پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت فورسز کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔شہید ہونے والوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغامقدس علی خان، لیہ کے حوالدار قمر ندیم اور لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم جب کہ نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف بھی شامل ہیں ، حوالدار قمر ندیم جن کی عمر 36سال تھی اور لیہ کے رہائشی تھے ان کے پسماندگان میں بیوہ 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38