وزیراعظم عمران خان نے عارضی قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے فقدان پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ڈیرہ غازی خان میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت اعلی حکام نے شرکت کی. چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا، بیرون ملک سے آنے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ صوبہ پنجاب میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عارضی قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے فقدان پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، تمام ادارے اور افسران اپنی خدمات لوگوں کے لیے وقف کردیں اور لوگوں کی خدمت کو ہی اپنا شعار بنائیں، جب کہ تمام سرحدی علاقوں سے داخل ہونے والے افراد کی مکمل اسکریننگ کی جائے، وزیراعظم عمران خان ڈیرہ غازی خان کے دورے کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا، حکام کی جانب سے وزیراعظم کو اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024