امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ شام کے محاذ پر روسی فوج کی کارروائی میں درجنوں ترک فوجی ہلاک کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ شام میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی انتظامیہ اپنے ترک اتحادی کو امداد فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔پومپیو نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ترک فوجی کہاں اور کب ہلاک ہوئے ہیں؟دوسری جانب پومپیو نے شام کے حکومت کے وزیر دفاع علی عبد اللہ ایوب کے خلاف شام میں تشدد کی وارداتوں کے ارتکاب کرنے کے جرم میں پابندیاں عاید کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے ایران کو امداد فراہم کرنے والے جنوبی افریقہ اور چین کے نو اداروں پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔پومپیو نے انکشاف کیا کہ ایرانی حکام ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے امریکی نظربند افراد کی رہائی کے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024