جہانگیر بھٹہ کی گریڈ 20 میں ترقی فنانس ڈائریکٹر میپکو تعینات
ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی ( PEPCO) نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے منیجر اکائو نٹس/فنانس میپکو جہانگیر بھٹہ کو ڈپٹی جنرل منیجر (فنانس ) گریڈ 20میں ترقی دے دی ہے اور ان کی خدمات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کے سپرد کردی ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے جہانگیر بھٹہ کو فنانس ڈائریکٹر میپکو کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔