ہوٹل ویٹرز اور حجاموں کو ماسک پہن کر کام کرنے کی ہدایت
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) حکومت نے تمام ہوٹل مالکان اور ہیئر سیلون مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام چھوٹے بڑے ہوٹل مالکان اپنے ویٹرز کو ماسک پہننے کی ہدایت کریں اور کوئی بھی ہوٹل کے ویٹرز بغیر ماسک کے کام کرتے نظر نہ آئیں اسی طرح خانیوال سمیت ملک بھر کے تمام حجاموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر شیو اور بال وغیرہ کاٹیں تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے ۔