تمباکو نوش کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں،ڈاکٹر واجد علی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کرونا وائرس کے شکار مریضوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ تمباکو نوش کرونا وائرس سے عام لوگوں کی نسبت14گناہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان کے مایہ نازہیلتھ ایکسپرٹ،پروفیسر ڈاکٹر واجد علی نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران پر بیان دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا تمباکو نوشی کر نے والوں کی قوت ِ مدافعت عام طور پر کافی کمزور ہوتی ہے ،اسی وجہ سے تمباکو استعمال کرنے والوں میں کرونا وائرس سے متاثرہونے کا خطرہ کئی گناہ بڑھ گیا ہے ، ہمیں کرونا کی احتیاطی تدابیر میں تمباکو نوشی سے پرہیز کوبھی لازمی جز بنانا چاہیے۔پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کرونا وائرس سے نپٹنا ترقی یافتہ ممالک کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے ،پاکستان میںکُل آبادی کے37فیصدلوگ تمباکو نوشی میں مبتلا ہیں،ہمیں تمباکو نوشی کے استعمال پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے ۔