نیب کا فواد حسن فواد کے خلاف ایک اور ریفرنس
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف مبینہ کرپشن کا دوسرا ریفرنس دائر کر دیا۔نیب لاہور کے مطابق فواد حسن فواد کے خلاف دوسرا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا گیا ہے اور یہ ریفرنس مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں داخل کیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد نے مبینہ طور پر ایک ارب 9 کروڑ روپے مالیت کے غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔