پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 12 رکنی ٹیم کا اعلان, اے بی ڈی ویلیئرز کپتان مقرر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل دیے گئے پینل نے پی ایس ایل 4 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے, جس کا کپتان اے بی ڈویلیئرز کو منتخب کیا گیا ہے۔مدثر نظر، رمیز راجا اور ڈینی موریسن پر مشتمل تین رکنی پینل نے کھلاڑیوں کی اُن کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کیا اور ایک 12 رکنی ٹیم تشکیل دی۔