میرے دل میں حملہ آور کیلئے نفرت نہیں اس کو معاف کردیا،بنگلہ دیشی بزرگ
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)نیوزی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والی ایک بنگلہ دیشی خاتون کے بزرگ شوہر نے بات چیت کرتے ہوئے جذبانی انداز میں کہا کہ ’’میں نے حملہ آور‘‘کو معاف کردیا۔میرے دل میں اس کیلئے کوئی نفرت نہیں،شاید اس نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور جنگ چھیڑنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔