انڈونیشیا: صوبہ پاپوامیں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 50 افراد ہلاک، 59 زخمی
پاپوا (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوگئے۔ انڈونیشین حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے سینتانی میں ہفتے سے بارشیں جاری ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ سڑکوں پر کیچڑ اور ملبے کے ڈھیر لگے گئے۔ سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفاتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔