ایک تصویر ایک کہانی…
محمد آفتاب چھوٹی سی ریڑھی پر ننھے منھے بچوں کے لئے گولیاں ٹافیاں وغیرہ گلی محلوں میں جا کر فروخت کرتا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ سخت مشقت والا کام کر نہیں سکتا۔ لیکن بچوں کے لئے روٹی تو کمانی ہے۔ سارا دن گلی محلوں میں گھوم پھر کر محنت کرتا ہوں۔ تو شام کو بچوں کے لئے روزی بنا لیتا ہوں۔ لیکن مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ غریب آدمی کے لئے زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ امیر امیر ترین ہوتا جا رہا ہے اور غریب فاقوں پر آ گئے ہیں۔ سرکاری نوکری ملنا بھی بڑا مشکل ہے۔ جسکی سفارش ہو وہی سرکاری ملازم ہو جاتا ہے۔ یہاں غریب کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اﷲ تعالیٰ کرے کہ حکومت امیروں اور غریبوں کے لئے ایک جیسا قانون بنائے جس میں سب برابر کھڑے ہوں۔(فوٹو:اعجاز لاہوری)