پاکستان کی میں ٹیکس قوانین انتہائی پیچیدہ ہیں:خواجہ ہارون
لاہور (پ ر )چیئر مین فریڈم موومنٹ خواجہ ہارون نے کہا کہ پاکستان کی میں ٹیکس قوانین انتہائی پیچیدہ ہیں اور ایک ٹیکس قانون دوسرے سے مماثلت نہیں رکھتا۔ ٹیکس قوانین کی تعمیل کرنا انتہائی مشکل ہے۔ میں خود پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہوں۔مجھے اپنے ساتھ چھ سات اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ رکھنے پڑتے ہیں۔ پاکستانی ٹیکس قوانین پر عمل کرنے کے لئے۔ اب اگر آپ ہر پاکستانی بزنس مین ، تاجر ، صنعتکار سے یہ توقع رکھیں تو یہ ناقابل عمل بات ہے۔ ہمارے تاجر حضرات دنیا کے اندر زبردست کاروباری ہیں۔پاکستان دنیائے بزنس انڈکس میں 123 نمبر پر ہے اس کے باوجود اس ملک میں کاروباری طبقہ نہ صر ف کام کررہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیو ں کے ذریعے نوکریاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ منافع بھی پیدا کررہاہے۔اپنی محنت کے بل بوتے پر خون پسینہ ایک کرکے جب ٹیکس لینے والے اس سے ٹیکس لینے سے پہلے یہ الزام لگائیں کہ وہ ٹیکس چور ہے تو آپ کا کیا خیال ہے کہ اس کے دل پر کیا گذرتی ہوگی۔