ڈیفنس بی کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی
لاہور(نامہ نگار ) ڈیفنس بی کے علاقے بی بلاک میں سکیورٹی گارڈ عارف گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں عارف شدید زخمی ہو گیاجبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ہیں ۔زخمی عارف کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس واقعہ پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔