مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی :رانا تنویر حسین
فیروزوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ( ن )کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے قوم کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، بجلی ، گیس اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ہرگز سنجیدہ نہیں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر راناتنویر حسین نے کہا دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں ہو تا ۔