ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو لوٹ لیا،دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار )ونڈالہ نہر کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو روک کر لوٹ لیا،ان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین لیے ، بتایا گیا ہے کہ تنویر احمد اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا ، اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ،اسلام پورہ میں ڈاکوئوں گن پوائنٹ پر برتن سٹور لوٹ لیا ، سٹور کے مالک محمد وکیل کو جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ، ڈاکوئوں نے سفیان کو لوٹ لیا، اس سے ساٹھ ہزار رو پے کی رقم اور دو موبائل چھین لیے ، ڈاکوئوں نے عرفان کو روک کر اس سے نقدی موبائل چھین لیا ، ڈاکوئوں نے نور محمد سے دو لاکھ روپے کی رقم اور دو موبائل چھین لیے ڈاکوئوں نے ایک سرکاری اہلکار عرفان کو بھی روک کر لو ٹ لیا ، اس سے 62ہزار روپے اور نقدی چھین لی ، نامعلوم افراد نے مختلف مقامات سے پانچ موٹر سائیکلیں چور ی کر لیں ، شرقپو ر کے قریب شادی کی تقریب میں جانے والے میاں بیوی کو ڈاکو ئوں نے روک کر لوٹ لیا ، ان سے زیورات نقدی چھین کر لے گئے، مریدکے میں ڈاکوئوں نے دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔