جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائند ہ سپورٹس ) پی ایس ایل میں کمنٹری کرنیوالے جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ پاکستان سپر لیگ فور میں کمنٹری کرنیوالے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لیکر گورنر ہاؤس پہنچ گئے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خود بھی ہیوی موٹر سائیکل پر سواری کا لطف اٹھایا۔جونٹی رہوڈز کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2015 اور 2016 میں بھی پاکستان آکر میزبانی سے لطف اندوز ہو چکا ہوں، اس مرتبہ بھی پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے۔