سزا کے بعد امن کا نوبل انعام ملے گا کرائسٹ چرچ کے مرکزی ملزم کی ڈھٹائی
کرائسٹ چرچ(وائس آف ایشیا)جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں انتہائی ڈھٹائی ،بے رحمی اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف 50 نمازیوں کو شہید کرنے ولے دہشت گرد برنٹن ٹرنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ قید کی سزا کے بعد سے امن کا نوبل انعام ملے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں 50 نمازیوں کو شہید کرنے سے قبل اس نے فیس بک پر 75 صفحات پر مشتمل ایک بیان پوسٹ کیا۔ اس بیان میں کہا اس نے مسلمانوں اور پناہ گزینوں کے خلاف اپنی نفرت کا کھل کا اظہار کیا۔ وہیں مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے توقع ظاہر کی اگر اس کے ہاتھوں کچھ مسلمان مارے جاتے ہیں تو اس پراسے زیادہ سے زیادہ 27 سال قید کی سزا ہوگی۔ رہائی کے بعد اسے امن کا نوبل انعام دیا جائے گا۔