پاکستان کو پی ایس ایل انعقاد پر فخر ہونا چاہئے،روی بوپارا
کراچی(آئی این پی)کراچی کنگز کے کھلاڑی روی بوپارا نے پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے اور بھرپور میزبانی کی تعریف کی ہے۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے کھلاڑی روی بوپارا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس لیگ کے انعقاد پر فخر ہونا چاہئے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں قیام کے دوران حفاظت پر مامور ہر فوجی اور پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنھوں نے تحفظ کا احساس دیا۔روی بوپارا کا مزید کہنا تھا کہ اس بار عوامی حلقوں میں گھلنے ملنے کا موقع بھی ملا، میزبانی کی سہولیات بہترین رہیں۔