نیب سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک اور میر حاصل بزنجو کے خلاف متحرک
ملتان (ملک اعظم سے) نیب بلوچستان نے سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بزنجو اور سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو کے خلاف اربوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات کی تلاش کے لیے متحرک ہو گئی ہے نیب کو ئٹہ نے ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو میر عبدالمالک اور میر حاصل بزنجو کے بیٹوں،بیٹیوں،بہوں،پوتوں،نواسوں اور دامادوں کے نام شناختی کارڈ نمبرز سمیت تمام کوائف ملک بھر کی بھجوا دیے ہیں اوررہائشی کمرشل اور زرعی اراضی کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرلیں ہیں نیب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ کو سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالماک ان کی اہلیہ فرزانہ بیٹوں عثمان ملک،میر جلال،بیٹیوں آ منہ ملک اور مہراب ملک کے نام شامل ہیں۔میر حاصل بزنجو ان کی اہلیہ مہتاب بی بی انکے بیٹے میر شاہ واس بزنجو اور لکی بزنجو۔محمد مراد انکی اہلیہ بی بی مہ رنگ بیٹوں نصیر احمد بلوچ محمد یوسف بیٹی جنت خاتون۔اسی طرح محمد یوسف کی اہلیہ در بی بی بیٹوں مہران بزنجو،مراد بزنجو،ملک میرن بزنجو اور بیٹی حمل بزنجو کے اثاثوں کی تفصیلات مانگیں گئیں ہیں نیب نے سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالملک کے داماد مشکور احمد کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں ہیں نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ پر اپنے دور اقتدار میں سرکاری اختیارات کے غیر قانونی استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا اور اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام لگایا گیا ہے معلوم ہوا ہے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہی دونوں سابق حکومتی عہدیداروں کی ضلع ملتان میں کوئی جائیداد نہیں ہے تاہم ایم ڈی اے اور پھاٹا کی کی ہاؤسنگ سکیمیوں اور نجی کالونیوں میں پراپرٹی کی تلاش کا کام جاری ہے۔