پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلہ کھیلنے کیلئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔اس موقع پر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پشاور زلمی کے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل،وہاب ریاض،حسن علی،محمدحفیظ اوردیگرشامل ہیں۔ادھرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اورمینجمنٹ کے اراکین بھی لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ،اسد شفیق ،انور علی اور حسان خان،محمد نواز،عمر امین،میر حمزہ ،راحت علی،رمیز راجاجونیئر بھی شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ کل شروع ہو گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پلے آف 20مارچ کوکھیلا جائے گا،میچزکےلئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دےدیاگیا، سکیورٹی کیلئے دیگر اضلاع سے منگوائی گئی نفری لاہور پہنچنا شروع ہو گئی،پی ایس ایل میچز کے دوران لاہورمیں 18 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل میں ایلیمنٹری ون کھیلنے کیلئے کراچی سے لاہور آنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پی آئی اے عملے نے ایئرپورٹ پر سامان کے زائد وزن پر مبینہ ناروا سلوک کا مظاہرہ کیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم اورپی آئی اے عملے میں سامان کے وزن پرتنازعہ ہوا،جبکہ ٹیم منیجراعظم خان نے دعوی کیا کہ کھلاڑیوں کے سامان کا مجموعی وزن مقررہ حد میں ہی تھا۔ٹیم منیجر کے مطابق کسی بیگ میں 22، کسی میں 20، کسی میں 15 کلو سامان تھا۔ جبکہ دوسری جانب پی آئی اے کے عملے نے کھلاڑیوں کے سامان کا انفرادی وزن کرنے پر زور دیا۔ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ پی آئی اے عملے کے 2 افراد نے ہر بیگ میں سامان 20، 20کلوکرنے کاکہا جس کے بعد پی آئی اے عملے کے تیسرے فرد نے آکر معاملہ سنبھالا اور ٹیم لاہور روانہ ہوسکی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی ٹیم منگل کو لاہور میں ایلیمنٹری ون میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024