عوام عمران کے جھوٹے پراپیگنڈاکی حقیقت جان چکے,ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی:احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے جھوٹے پراپیگنڈاکی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب 27کلومیٹر لاہور میٹرو 30ارب روپے میں بنی ،اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹرپشاورمیٹرو 57 ارب روپے میں بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا خان صاحب کیا کے پی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟۔عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈا حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔