منچلے کو الٹی قلابازی کی کوشش مہنگی پڑ گئی
لندن (نیٹ نیوز) کرتب دکھانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں، جہاں توازن خراب ہوا وہیں ماہر سے ماہر کھلاڑی ناکام ہو جاتا ہے۔ اس اناڑی نوجوان کو دیکھ لیجئے جو گھر کے گارڈن میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کیلئے اُلٹی قلابازی لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور بْری طرح منہ کے بَل گِرا ۔