دو ڈاکو گرفتار، لاکھوں مالیت کے موبائل، قیمتی سامان، اسلحہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او نئی انارکلی چوہدری نوید اعظم نے 2خطرناک ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل، نقدی و قیمتی سامان برآمد کر لیا پولیس نے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا خطرناک ملزمان کی گرفتاری پی سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس کی جانب سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔