فیروزوالا : لین دین کے معاملہ پر تلخ کلامی کے دوران ایک شخص ہلاک
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون میں لین دین کے جھگڑے پر تلخ کلامی کے دوران مستری غلام رسول زمین پر گر کر بے ہوش ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ،بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی مستری غلام رسول رانا ٹائون کالج روڈ میں مکان کی تعمیر پر کام کر رہا تھا اس دوران لاہور کا رہائشی شفیق اس کے پاس آیا دونوں میں رقم کے لین دین کے سلسلہ میں تلخ کلامی ہوگئی جس سے پریشان ہو کر غلام رسول زمین پر گر پڑا بے ہوش ہوگیا جسے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی۔ متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔