پولیس کی پی ایس ایل میچز میں مصروفیات ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے میں مشکلات
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی ڈیوٹیاں لگنے سے عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہ کئے جانے سے مقدمات میں پیشی کی نئی تاریخیں دینے کا امکان ہے جس سے ملزمان اور ان کے وکلا اور اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ 19 مارچ سے 24 مارچ تک ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائیگا جس سے عدالتوں، وکلا، ملزمان اور سائلوں کو پریشانی کا سامنا ہو گا۔