فیروزوالا : چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
فیروزوالا ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی اقبال ٹائون (کوٹ عبدالمالک ) میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر محمد عظیم کو روک کر نقدی ، موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی۔ گن پوائنٹ پر مختار امین اور اس کی بہن سے زیورات نقدی، موبائل چھین لیے ۔ مزاحمت پر خاتون کو زخمی کردیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے اشرف کے ڈیرہ میں داخل ہو کر 30 لاکھ روپے مالیت کے مویشی اور بکریچوری کر لیے ، میجر (ر) ناصر اقبال کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ لیے ،شرقپور روڈ پر گن پوائنٹ پر ڈاکٹر شہزاد احمد کو روک لیا، موٹرسائیکل، نقدی چھین کر لے گئے ۔