چیئرمین پی آئی اے کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد ہیں : ترجمان
کراچی(خبر نگار )ترجمان پی آئی اے نے ان میڈیا اطلاعات کی تردید کی ہے کہ چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور حال ہی میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ائر لائن انتظامیہ کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بورڈ کے اجلاس میں قوی ائر لائن کی بہتری کے لئے پیش کئے جانے والے منصوبوں کی منظوری دی اور بورڈ کی معاونت بھی کی۔