پرویزمشرف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پرویزمشرف کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی عدالت کے تحرری حکم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویزمشرف نے دو مرتبہ ملکی آئین کے ساتھ غداری کی۔ انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ملزم کی پیشی کے حوالے سے شرائط کا اظہار کرنا ناقابل فہم اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکومت کی جانب سے جنرل (ر) پرویزمشرف کا شناختی کارڈ لاہور پاسپورٹ معطل کرنا ناکافی اقدامات ہیں۔ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں لایاجائے۔