شاہی کچن لاہور فورٹ میں میٹ دی ایکسپرٹ کے سیشن کا انعقاد
لاہور(خبر نگار)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام شاہی کچن لاہور فورٹ میں میٹ دی ایکسپرٹ کا سیشن ہوا۔جس میں تین سو کے قریب مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹز اور آرکیٹکٹ نے شرکت کی۔اس سیشن کا مقصد شاہی کچن میں ہونے والے کنزرویشن کے کام کا جائزہ لینا اور نئی تکنیک سے آگاہی تھا۔شرکاءکو شاہی باورچی خانے میں جاری ترقیاتی اور تزین آرائش کے کام پر بریفنگ دی گئی اورشاہی باورچی خانے کادورہ کروایا گیا۔ ۔منصوبہ کے انچارج ڈائریکٹر کنزرویشن اینڈ اربن پلاننگ والڈ سٹی نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ اس سیشن کا مقصد سٹوڈنٹ کو جاری منصوبے میں بلانا اور انہوں استعمال ہونے والی تکنیک سے آگاہی دینا ہے تا کہ وہ عملی میدان میں بہتر کارکردگی پیش کر سکیں۔