کراچی، گینگ وار کے خلاف کریک ڈائون غفار ذکری کے متعدد سہولت کارگرفتار
کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے غفار ذکری کے متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری کے علاقے ذکری پاڑہ میں کارروائی کی جس میں گینگ وار کے غفار ذکری کے متعدد سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہاکس بے اور مبارک ولیج میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گینگ وار کے 4 کارندوں کو گرفتار کیا۔ نون نافذ کرنے والے ادارے نے رینجرز پر حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جب کہ غفار ذکری اور شیراز ذکری کی گرفتاری کے ئے ٹیمیں بلوچستان بھی گئی ہیں۔