نوازشریف مظلومیت کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: میاں ایوب
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد (ن) لیگ اب ایک نااہل لیگ بن چکی ہے۔ نوازشریف پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے نااہل قرار پائے ہیں۔ سپریم کورٹ کا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ نوازشریف نے ملک اور قوم کو صرف لوٹا ہے۔ مظلومیت کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ شریف برادران 35 سالوں سے عوام کو سہانے خواب دکھا کر لوٹتے رہے۔