جنرل ہسپتال میں ڈیپ برین سٹمولیشن آپریشن کے بعد شہری کو رعشہ کے مرض سے نجات مل گئی
لاہور (پ ر) چودہ سال تک رعشہ کے مرض میں مبتلا رہنے والے مریض کو بالآخر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ڈی بی ایس آپریشن کے بعد شفاء مل گئی اور گزشتہ روز دس سال کے وقفے کے بعد وہ اس قابل ہو گیا کہ خود گاڑی چلا کر جنرل ہسپتال نیورو سرجری یونٹ II میں ڈاکٹر کے پاس معائنے کیلئے پہنچا۔ جوہر ٹائون کے رہائشی 64 سالہ شاہد حسین خان کو پچاس سال کی عمر میں پاکنسنز کا مرض لاحق ہوا جس کے بعد اس کی زندگی ایک عضو معطل کی طرح بن کر رہ گئی۔ حال ہی میں ایل جی ایچ کے پروفیسر نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود نے شاہد حسین کا ڈیپ برین سٹمولیشن آپریشن کیا اور کامیاب آپریشن کے بعد شاہد حسین کے جسم سے رعشہ ختم ہو گیا۔