نوازشریف نے چھانگا مانگا سیاست کے تحت ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کی بنیاد رکھی: نصیر احمد
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، غلام حسین کھوکھر، اختر شاہ ، عثمان الحق ،حمزہ شکور، نے اپنے مشترکہ بیان میں نواز شریف کی جانب سے 70 سالہ جاری ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت کو جھوٹ اور ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں تقریبا 35 سال ن لیگ نے ڈکٹیروں کے زیر سایہ سیاسی میدان میں حصہ لیا۔ نواز شریف نے جنرل ضیاء کے مارشل لاء کو دوام بخشے کے لیے جمہوریت پسندوں پر مظالم کی تاریخ رقم کی۔ جمہوریت پسندوں پر قیدوں، کوڑوں ، پھانسیوں کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی اور انہیں خریدنے کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیئے۔ پاکستان کے مثالی معاشرہ میں سیاست صحافت سے لیکر ہر شعبہ ہائے زندگی میں کرپشن کی بنیاد رکھی چھانگا مانگا ٹائپ سیاست کے ذریعے ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کی بنیاد رکھی۔