چاہ بہار بندرگاہ معاہدہ: ایران نے پاکستان کے ساتھ اخوت کا رشتہ مدنظر نہیں رکھا: اشعر نیازی
رائے ونڈ(نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ ایران نے بھارت کے ساتھ چا ہبار معاہدہ میں پاکستان کے حوالے سے اسلامی اخوت کے تقاضوں کو نظر انداز کیا،چاہبہا ر معاہدہ میں بھارت کو فوقیت دینا ایرانی ترجیحات کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان گوادر پورٹ کو چا ہبہار سے منسلک کرے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں جب بھارت اپنے ملک میں پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو حراساں کرنے کا مذموم عمل مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، ایران کی طرف سے چا ہبہار میں بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیشکش پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔