عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی سے گر کر نوجوان زخمی
لاہور( این این آئی)عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی سے گر کر ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔عمران خان مقامی ہوٹل میں سوشل میڈیا سمٹ میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے کہ ایک نوجوان نے سکواڈ کے پیچھے جانے والے ڈالے میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن رفتار تیز ہونے کے باعث نیچے گر گیا جس سے اس کی ٹانگوں اور بازو پر چوٹ آئی۔کسی رہنما نے نیچے اتر کر نوجوان کی خیریت تک دریافت نہ کی۔زخمی نوجوان کے دوستوں نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔