زرداری نے سینٹ الیکشن میں جمعہ بازار لگایا‘ ارکان بھیڑ بکریوں کی طرح بکے: زاہدخان
تیمرگرہ ( آن لائن) اے این پی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹر زاہدخان نے کہا ہے کہ سینٹ میں سیا سی جماعتوں کے ارکان اسمبلی بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے، آصف علی زرداری نے سینٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کا جمعہ بازار لگا یا اور اسکی ابتدا بلوچستان حکومت کے خاتمہ سے کی۔ سینٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کے خرید وفروخت پر سپریم کورٹ نے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہے۔ نئی حلقہ بندیوں پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں، نئی حلقوں بندیوں پر اعتراضات نمٹانے میں کافی وقت لگے گا جس سے عام انتخابات کے التوا کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی کیساتھ اتحاد صرف سینٹ کے الیکشن تک محدود تھا۔ اے این پی8 201 کے انتخابات میںکسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریگی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہایش گاہ اوڈیگرام ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سینٹ میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا نوٹس لینے سے قبل عمران خا ن اور دیگر سیا سی جماعتیںخلاقی جر أت کا مظاہرہ کرکے سینٹ الیکشن میں فروخت شدہ ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیں۔