احتساب عدالت پشاور نے مضاربہ سکینڈل میں ملزم ریاض الحق کو 7سال قید ڈیڑھ کروڑ جرمانہ کی سزا سنا دی
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے مضاربہ سکینڈل میں گرفتار ملزم خلاف جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور15ملین روپے جرمانہ کی سزاء سنادی ، نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ کے مطابق ملزم ریاض الحق ساکن راولپنڈی پر الزام ہے کہ اُس نے تقریبا 9افراد سے اسلامی کاروبارکے نام پر منافع کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لیے تھے اور بعد میں متاثرین کو نہ منافع دیا اورنہ اصل روپے واپس کیے اور اس طرح متاثرین کو اپنے پیسوں سے محروم کیا ، نیب نے متاثرین کی شکایت پر تحقیقات شروع کی اوراحتساب عدالت میں ریفرنس 2015میں جمع کردی اور اس دوران ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ، احتساب عدالت کے جج نے گزشتہ روز ملزم کے خلاف دائر ریفرنس میں سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر اُسے سات سال قید اور 15ملین روپے جرمانہ کی سزاء سنادی جبکہ ملزم کو دفعہ 382بی کافائد ہ دیتے ہوئے دوران مقدمہ حراست قید میں شمار کردی۔