پہلے سے لئے گئے پرچوں کی دوبارہ ڈیٹ شیٹ جاری کرنا ناانصافی ہے
مری(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے پنڈی بورڈ کی جانب سے مری کے طلباءوطالبات سے پہلے سے لئے گئے دو پرچوں کی دوبارہ ڈیٹ شیٹ جاری کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایک مقام سے پر چے آﺅٹ ہوئے ہیں تو اسکی سزا بھی اسی علاقہ کو دی جائے نہ کہ 60 طلباءطالبات کو بھی اس کی سزا دی جائے طلباءوطالبات نے شدید سردی میں محنت کرکے اپنے امتحانات دئےے تھے اب دوبارہ ایک علاقہ کی سزا ان کو کےوں دیا جارہی ہے ؟ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پنڈی بورڈ کو ایسی کاروائی سے روکا جائے اور صرف اس علاقے کے طلباءطالبات کے دوبارہ امتحان لئے جائےں جہاں پرچے آﺅٹ کئے گئے تھے ، پرچے آﺅٹ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور ایسے عناصر کو نوکرےوں سے فارغ کیا جائے ۔