جشن بہاراں فیسٹیول ایمان طاہرکا عظیم کا رنا مہ ہے ، ملک جمشید الطاف
حضرو (نامہ نگار ) وائس چیئرمین کنو ینئرضلع کونسل اٹک فیسٹیول کمیٹی ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ جشن بہاراں فیسٹیول جو کہ چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر اور سابق ناظم ضلع کونسل اٹک میجر طاہر کی والہانہ جدوجہد اور کوششوں سے جاری ہے اور جشن بہاراں کے اس میلے کو کامیاب بنانے کےلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اٹک نے جس جوش وجذبے کےساتھ اور اپنے بھرپور تعاون و اشتراک سے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں اور علاقے کے دیہی عوام اس تاریخی میلے سے پوری طرح محظوظ اور لطف اندوز ہوں گے تاہم ملک جمشید الطاف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ میلوں کے انعقاد کو تمام ضلع بھر