ایک تصویر………… ایک کہانی
وفاقی دارالحکومت کے ایک پوش علاقہ میں ستر سالہ گل محمد ہاتھ کی بنائی ہوئی کرسیاں، میز سڑک کے کنارے رکھ کر فروخت کر رہا ہے۔ ایک سائیکل پر اس شخص نے اپنی دکان سجا رکھی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ پشاور سے آگے کسی گائوں کا رہنے والا ہے۔ اپنے بچوں کے ہمراہ کچھ عرصہ سے اسلام آباد کی ایک کچی آبادی میں شفٹ ہو چکا ہے۔مہنگائی بہت زیادہ ہے اور اس کی عمر اور صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ مشقت طلب کام کر سکے، اس لئے وہ گھر میں بچوں کے ساتھ مل کر لکڑی کی چھوٹی میز اور کرسیاں بنا لیتا ہے اور نہایت سستے داموں فروخت کر کے اپنی روزی روٹی کماتا ہے۔رپورٹ و تصویر: سجاد حیدر