تھانہ کھنہ کے علاقے میں عورت کو حبس بیجاء میں رکھ کرگینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک عورت کو حبس بیجاء میں رکھ کرگینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ ایک عورت اغواء ہوگئی پولیس کو قمرا بی بی نے بتایا کہ سوہان میں بخت زادہ اور عبدالرحمٰن نے مجھے حبس بیجا میں رکھا اور مجھ سے زبردستی زناء کیا جبکہ پولیس کو عمران فاروقی نے بتایا کہ کھنہ ڈاک میں مدعی کی بہن سمیرا فاروقی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے ۔