جڑواں شہروں میں چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے
اسلام آباد ،راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ لوہی بھیر کو فیصل حفیظ نے بتایا کہ جناح گارڈن میں میرے دفتر سے انٹر نیٹ ڈیوائس چوری ہوگئیں تھانہ کورال کو آفتاب احمد نے بتایا کہ میرے گھر کے سامنے کھڑی میری مہران کار نمبرRIT - 7400 چوری ہوگئی تھانہ گولڑہ کو افتخار علی نے بتایا کہ سیکٹرG - 13/4 میں گھر سے میرا ہنڈا125 موٹر سائیکل نمبرARN - 700 چوری ہوگیاتھانہ آر اے بازار کو نصیر احمد نے بتایا کہ مجھے عامر نے سات لاکھ80 ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا الطاف نے بتایا کہ اسے اللہ رکھا نے رقم واپسی کیلئے 19 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔