چورا شریف کی واٹر سپلائی 5سال سے خراب، کو ئی پر سان حال نہیں
مٹھیال (نامہ نگار)علاقہ کی معروف روحانی شخصیت پیر الطاف حسین شاہ آف چورا شریف نے کہا کہ چورا شریف کی واٹر سپلائی عرصہ 5سال سے خراب ہے۔ جس کی وجہ سے مشائخ عظام نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ غریب لوگ چورا شریف نے نقل مکانی غربت کی وجہ سے نہ کر سکے۔جبکہ چورا شریف کو گیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا گیا ہے۔ بعض افراد پانی کے ٹینکر قیمتاُُ منگواتے ہیں۔ انہوں نے نوائے وقت کوبتایا یہ مسئلہ حلقہ ایم این اے اور حلقہ ایم پی اے کے نوٹس میں ہے۔ جبکہ حلقہ ایم پی اے ملک ظفر اقبال کو حکومت نے ایک ارب روپے کی کرانٹ بھی دی تھی نہ جانے وہ کس منصوبے پر خرچ کر دی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہاں ہر سال اپریل میں مشائخ عظام کے عرس مبارک شروع ہو جاتے ہیں۔ ملک کے طول و ارض سے زائرین یہاں آتے ہیں اس شدید گرمی کے موسم میں پانی کھپت بڑھ جاتی ہے۔ 1 سال واٹر سپلائی کی تعمیر و مرمت اور گیس جیسی دونوں بنیادی ضروریات فراہم نہ کی گئیں تو اور مشائخ عظام یہاں سے نقل مکانی کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میا شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں بنیادی ضروریات کو پو را کیا جائے ۔