گوجرخان پولیس ان ایکشن چرس برآمد ،ملزم گرفتار
گوجرخان (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے عبدالرحمن سے ایک کلو تین سو گرام چرس برآمد کرلی ،ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس ضمن میں ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور بیٹ افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیحات ،اس ضمن میں پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔