ضلع اٹک کے طلباء و طلبات کسی سے کم نہیں، شیخ آفتاب احمد
اٹک (نامہ نگار) تعلیم انسان کے لیے بہت ضروری ہے معاشرے میں انسان اس وقت بہتر انسان بن سکتا ہے جب اس نے دین اور دنیا کی تعلیم مکمل کی ہو ضلع اٹک میں ہمارے طلباء و طلبات کسی سے کم نہیں اٹک میں آرکیڈ یو نیورسٹی ، میڈیکل کالج میں ہو نہار طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہ ہی بچے ہمارے مستقبل ہے کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ادھورا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سکالر ز کالج اٹک کیمپس میں نصابی و غیر نصابی سر گرمیوں میں نمایا ںپوزیشن حاصل کرنے والے طالباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر مسلم لیگ ن ضلع اٹک میاں راشد مشتاق ، طلال بٹ ، سہیل امین ، سینئر صحافی شیخ بابر قیوم ، محمد سعید کے علاوہ لو گوں کی کثیر تعداد موجود تھی و فاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی خصوصی تو جہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے ان کے دور اقتدار میں ہمارے اٹک میں آرکیڈ یو نیورسٹی ، میڈیکل کالج کا قیام مسلم لیگ ن کے سر جاتا ہے شہباز شریف تعلیم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ۔