حسن ابدال،سات سالہ بچے کیساتھ بد فعلی ، ملزم فرا ر ،مقدمہ درج
حسن ابدال ( نامہ نگار) نواحی علاقے کوہلیہ کے رہائشی صدق الہٰی نے حسن ابدال پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز دن تقریباً:30 12بجے کے قریب میں محمود اور بلال کے ہمراہ اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ گلزار کے ویران شدہ مکان کے قریب پہنچنے پر مجھے اپنے بیٹے (ش) کے رونے کی آواز آئی ۔ آواز سن پر جب میں وہاں پہنچا تو عباس ولد محمد ظہور سکنہ کوہلیہ میرے بیٹے (ش) کے ساتھ زبردستی بد فعلی کر رہا تھا جو ہمیں دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا ۔ والد کے بیان پر حسن ابدال پولیس نے مبینہ ملزم عباس کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔