نواز شریف کی رخصتی مکافات عمل ہے، غلا م مرتضیٰ ستی
کلر سیداں(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلا م مرتضیٰ ستی نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن سے نجات دلانے کی جدوجہد آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے نواز شریف کی رخصتی مکافات عمل ہے آئندہ کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام سموٹ میں منعقدہ رکنیت سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید جنرل سیکرٹری راجہ عمران الحق ایڈووکیٹ، اظہر میاں ، آصف کیانی ، چوہدری محمد ارشاد، چوہدری جاوید کوثر ، مرزا نعیم ، راجہ وحید، طاہر ارشاد ، راجہ الطاف بھی موجود تھے غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کلرسیداں کو عزت دی ہم نے کلرسیداں کے امیدوار کو اپنے ہاں سے کامیاب کرایا مگر انہیں کلرسیداں والوں نے ہرا دیا انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کو دو حلقوں میں تقسیم کردیا گیا تو تمام زبانیں خاموش ہیں وزیر اعظم شاہد عباسی سے لوگ کیوں نہیں پوچھتے کہ کلرسیداں کو دو حصوں میں تقسیم کیوں کردیا گیا عوام جرات کا مظاہرہ کریں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن فری ملک کے لیے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا وہ کامیاب ہوچکی ہے نواز شریف کی رخصتی مکمل ہوگئی ہے اب دھاندلی نہیں کرنے دیں گے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی مستقبل کے وزیرا عظم صرف عمران خان ہونگے اس موقع پر صوبیدار خلیل اور ان کے دیگر ساتھیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب سے اٹھ کر چلے گئے اس طرح پی ٹی آئی میں دھڑوں کے اختلافات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔