حکومت کو صحیح طریقے سے کام ہی کرنے نہیں دیا جارہا
پنڈی گھیب (نا مہ نگار )ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 ملک اعتبار خان کھنڈا نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سالوں میںاپنے حلقہ انتخاب میں پونے نو ارب کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے اسکے باوجود یہی سمجھتے ہیں کہ ابھی خدمت کا حق ادا نہیں ہوا جسکی وجہ حکومت کو صحیح طریقے سے کام ہی کرنے نہیں دیا جارہا مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے پہلے سال کے بعد معاشی حالات بہتر کیئے تو دھرنے نے ملکی معاملات لٹکا دیئے اگر حکومت کیساتھ قومی مسائل پر کچھ تعاون کا مظاہرہ کیا جاتا تو یقیناً علاقائی مسائل پر توجہ دیکر پسماندگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہوجاتا مشکلات کے باوجود بھرپور طریقے سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے معروف سماجی شخصیت اسلم خان کے زیر اہتمام ڈہوک دلال نکہ کلاں یونین کونسل میراشریف تحصیل پنڈی گھیب میں 21 لاکھ 70 ہزار روپے کی خطیر رقم سے بجلی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 5 سردار منظر امیر آف تھٹہ ،چیئر مین ملک امیر کھوڑ ، ملک عبداللہ خان کمڑیال ،بابر علی تاج ،قاضی دانش ،لیاقت ملک ڈہوک رحمت اور نمبردار سعادت بھی موجود تھے ۔