وکٹوریہ پل ہر نپور کے اطراف لوہے کی پلیٹس لگائی جائیں گی
کھیوڑہ (نامہ نگار)پنڈدادنخان کے نواحی گائوں ہرپور کے قریب وکٹوریہ پُل کے دونوں اطراف میں پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کی گذرگاہ کئی ماہ قبل لکڑی کے تختے ٹوٹ جانے کی وجہ سے بند تھی جو کہ تین اضلاع کے مسافروں کی واحد قریب ترین گذر گاہ ہے تحصیل پریس کلب ہمیشہ کی طرح عوام کی آواز بنا اور اس اہم مسلہ کو قومی اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعے بار بار حکام بلا کے علم میں لاتا رہا اور کئی بار تحریری یاد دہانی بھی کرائی آخر کار تحصیل پریس کلب کی کاوشیں رنگ لے آئیں اب محکمہ ریلوے نے خطیررقم سے پُل کے دونوں اطراف کی پلیٹیں لگانے کا پلان کیا ہے جس کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا کیو نکہ جو مسافر کشتیوں کے ذریعے دریا عبور کرتے تھے وہ انتہائی خطرناک تھا جس کی وجہ سے کئی بار ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہو ئے تحصیل پریس کلب کی بہترین کاوشوں پر تحصیل بار کونسل پنڈدادنخان کے صدر چوہدری شفقات حسین ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر زبیر الحق ،جنرل سیکرٹری حافظ وحید ،مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی ،میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیئرمین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین ملک شوکت حیات ،PTIکھیوڑہ سٹی صدر ملک عبید انوار ،رئیس اعظم آف پننوال علی رضا راجہ اور عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔