پی پی تحصیل سوہاوہ کابڑا قافلہ کوٹی ستیاں جلسے میں شرکت کریگا
سوہاوہ ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات مرزا احمد رضا کے مطابق کوٹلی ستیاں مری میں پی پی پی کے مجوزہ جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور متوقع امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 25مرزاعبدالغفار اور پی پی پی سوہاوہ سٹی کے صدر شوکت علی کی قیادت میں ایک بڑا جلوس صبح نو بجے سوہاوہ سے کوٹلی ستیاں مری کے لیے روانہ ہو گا ۔ یاد رہے کہ کوٹلی ستیاں کے جلسہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری خصو صی خطاب کریں گے ۔پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے قافلے میں ڈومیلی کے علاقہ سے پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری شیخ انیس احمد، یونین کونسل پیل بنے خان سے پارٹی کے دیرینہ کارکن خالد جاوید مرحوم کے بیٹے نعمان جاوید اور یونین کونسل پھلڑے سیداں سے سید امجد علی شاہ کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد بھی شامل ہو گی ۔